Add To collaction

29-Mar-2022-تحریری مقابلہ غزل

السلام علیکم محترم 

آج کا عنوان وفا دیا گیا ہے اس کے تحت چند اشعار حاضر ہیں 

کوئی وعدہ وفا کیا ہوتا 
یوں نہ مر مر کے میں جیا ہوتا 

اس کی باتوں میں گر نہ تم آتے 
پھر نہ مجھ سے تمہیں گلہ ہوتا 

ایک پل کو اگر ٹھہر جاتے 
ِختم کب کا یہ فاصلہ ہوتا 

دور تک تیرگی کا عالم ہے 
اک ستارہ چرا لیا ہوتا 

کر دیا قید رسم دنیا نے 
ورنہ راشد تمہیں ملا ہوتا 

   2
0 Comments